ژوب میں آپریشن، فائرنگ، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر، حوالدار شہید


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ چھوٹی خبر سے) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک میجر اور ایک حوالدار نے کراس فائرنگ میں ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمباجہ میں آپریشن کیا۔ اس مقابلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد نے وطن عزیز کی خاطر دہشت گردوں کا بہادری اور حوصلے سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
 دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے 31 سالہ میجر علی رضا سرگودھا کے رہائشی تھے۔ شہید میجر علی رضا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔ حوالدار نثار احمد بھی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 38 سالہ حوالدار نثار احمد وہاڑی کا رہائشی تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہمارے بہادر جوانوں کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ضلع ژوب میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک شہداء کو سلام پیش کرتا ہے۔ 
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
 سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میجر علی رضا شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ قوم کو فخر ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میجر کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
 علی رضا شاہ نے ایوب میں دہشت گردوں کی فائرنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

0/Post a Comment/Comments

جدید تر اس سے پرانی