ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا: ذرائع

 


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کے حوالے سے اگلے چند گھنٹوں میں اپنا مؤقف دے گا۔


اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹیم انتظامیہ میچ ریفری سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے سے لاعلم ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت ہوسکتی ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔


0/Post a Comment/Comments

جدید تر اس سے پرانی